یوسی لقمان میں ڈسٹرکٹ ووٹرزایجوکیشن کمیٹی کے زیراہتمام سیمینار

July 20, 2017

سرگودھا (نامہ نگار ،نمائندہ جنگ )ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خوشحال زادہ نےیونین کونسل لقمان میں ڈسٹرکٹ ووٹرزایجوکیشن کمیٹی کے زیر اہتمام بلدیاتی نمائندوں اوراہل علاقہ کیلئے منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرد وخواتین زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹوں کی رجسٹریشن کروا کر آئندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لیں۔ ووٹ قوم کی امانت ہے اور ووٹ کااستعمال نہ کرناقومی واخلاقی جرم ہے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ووٹرز اپنے حلقوں میں ووٹوں کی رجسٹریشن کروا کر قومی فریضہ ادا کریں۔سیمینار میں الیکشن آفیسر باسل اکرم ، قیصرہ اسماعیل ،محمد یار گوندل ودیگربھی شریک تھے۔