پانی بھرے گلاسوں سے موسیقی کی شاندار دھنیں

July 21, 2017

یوں تو دنیا میں عقلمند اور ہنر مند لوگوں کی کمی نہیں لیکن آرٹسٹ وہی ہوتا ہے ،جو اپنا کام ا س ڈھنگ سے کرے کہ اس کام میں مہارت کے رنگ بھردے۔

سوئیڈن کے دار الحکومت اسٹاک ہوم سے تعلق رکھنے والے موسیقار کا شمار بھی ایسے ہی آرٹسٹوں میں کیا جاسکتا ہے، جس نے پانی سے بھرے گلاسوں کے ذریعے موسیقی کی شاندار دھنیں ترتیب دے کر اپنی مہارت ثابت کردی۔

انتہائی مہارت سے ترتیب دی جانے والی یہ دھنیں سن کر یہ بالکل محسوس نہیں ہوتا ہے کہ یہ گلاس کے ذریعے بنائی گئی ہیں بلکہ درحقیقت یوں لگتا ہے کہ جیسے کسی قیمتی پیانو کے ذریعے ترتیب دی گئی ہوں۔