ایکشن فلم’پراؤڈ میری‘کا پہلا ٹریلر

July 21, 2017

ایکشن اورتھرل سے بھرپور ہالی ووڈفلم ’پراؤڈ میری‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

بابک نجفی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھو م رہی ہے جو جرائم پیشہ افراد کے گینگ میں کافی فعال کردار ادا کرتی ہے تاہم ایک نوجوان سے ملاقات اس کی زندگی مکمل طور پر تبدیل کردیتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں تاراجی پی ہینسن، نیل میک ڈونو، ڈینی گلوور، زینڈر بارکلے، مارگریٹ ایوری اور ایلکس زیواک سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

گلین ایس گینر اور پال شف کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ ایکشن سے بھرپور فلم اگلے برس12جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔