اعصام الحق اے ٹی پی ٹینس کے ڈبلز میں فاتح قرار

July 23, 2017

پاکستان کے ٹینس سپر اسٹار اعصام الحق نے ایک اور ٹائٹل نام کرلیا۔اے ٹی پی ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کے ڈبلز میں اعصام الحق اور ان کے امریکی پارٹنر راجیو رام فاتح قرار پائے ۔

اعصام الحق اورراجیورام نے آسٹریلیا کے میٹ ریئڈ اور جان اسمتھ کوچھ۔چار، چار۔چھ اور دس۔ سات سے شکست دی۔

واضح رہے کہ رواں سال اعصام الحق کا یہ پانچواں بین الاقوامی ٹینس ٹائٹل ہے ۔