ماضی میں ایک ٹولے نے گرائونڈز کی چائنہ کٹنگ کی،وسیم اختر

July 23, 2017

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے ماضی میں ایک ٹولے نے گراونڈز کی چائنہ کٹنگ کی،اس ٹولے کا وقت پورا ہوچکا ہے، ان کے زیر انتظام پارکس اور گراونڈ کو خالی کرایا جائے گا۔

کراچی اسپورٹس کمپلیکس میں 12 روزہ ثمر کیمپ کی اختتامی تقریب ہوئی ، تقریب سے خطاب میں وسیم اختر نے کہا کہ ہمارے شہر کے بچے کسی سے کم نہیں۔

ان کا کہناتھاکہ بچوں نے 12 روز میں جو کارکردگی دکھائی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ اولمپکس تک جاسکتے ہیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ وہ شہر میں اسپورٹس کو فروغ دینے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، ماضی میں ایک ٹولے نے گراونڈز کی چائینہ کٹنگ کی لیکن اس ٹولے کا وقت پورا ہوچکا ہے،پارکس اور گراونڈ کو خالی کرایا جائے گا۔

میئر کراچی نے کہا کہ غیر قانونی شادی ہال اور لینڈ مافیا کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی ہے۔

انہوں نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی انتظامیہ سے شہر کا کچرا صاف کرنے کا مطالبہ کیا ۔