پاکستانی فلم اسٹار شاہد اپنی 67 ویں سالگرہ آج منا رہے ہیں

July 24, 2017

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی فلم اسٹار شاہد24 جولائی کو اپنی 67ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اداکار شاہد کا اصل نام شاہد حمید ہے اور وہ چوبیس جولائی 1950کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کی اور 1970میں عباس نوشہ نے اپنی فلم’ایک رات‘ میں شاہد کو پہلی بار کاسٹ کیا جس کی ہیروئین دیبا تھیں۔

اس کے فوراً بعد ہدایتکار ایس اے بخاری نے اپنی فلم ’آنسو‘ میں بطور ولن انہیں کاسٹ کر لیا جس میں مرکزی کردار ندیم اور فردوس کر رہے تھے۔ دونوں فلمیں کامیاب ہوئیں اور شاہد کے لیے بھی کامیابی کے دروازے کھلتے چلے گئے۔

انہوں نے اپنے دور کی تقریباً ہر ہیروئین کے ساتھ کام کیا۔1972میں ریلیز ہونے والی فلم ’امرا جان ادا‘ شاہد کی سپرہٹ فلموں میں شمار ہوتی ہے،۔ شاہد کو ان کے فن پر متعدد ایوارڈ سے نوازا گیا، سید نور کی فلم ’محافظ‘ پر انہیں گریجویٹ ایوارڈ دیا گیا اس کے علاوہ کینیڈا سے بھی ایوارڈ حاصل کرنے کا انہیں اعزاز حاصل ہے۔