بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ

July 24, 2017

حب(نامہ نگار)مون سون بارشوں سے حب ڈیم کے ذخیرہ آب میں مزید اضافہ، حالیہ بارشوں سے مجموعی طور پر 9فٹ پانی ڈیم میں داخل ہوچکا ہے۔

اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ حب ڈیم کے مکمل بھرنے کی گنجائش 339فٹ ہے اور گزشتہ روز ڈیم میں سطح آب کی بلندی 288.5فٹ نوٹ کی گئی جبکہ ڈیم میں مزید 50.5فٹ کی گنجائش باقی ہے۔