بزرگ لیگی رہنما ءاورسابق چیئرمین بلدیہ جان محمدبھٹی سپردخاک

July 24, 2017

گوجرانوالہ ( نمائندہ جنگ) معروف قانون دان، بزرگ لیگی رہنما اور سابق چیئرمین بلدیہ و سرپرست تحریک پاکستان گوجرانوالہ جان محمد بھٹی ایڈووکیٹ مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی جامع مسجد سیٹلائٹ ٹائون میں ادا کی گئی جس میں چیئرمین جنگ گروپ میر جاوید رحمٰن ، سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان، وفاقی وزیر خرم دستگیر خان، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی ،مئیر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام سمیت وکلاء، ڈاکٹرز، ارکان اسمبلی، سرکاری افسروں، بلدیاتی نمائندوں اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کو بڑے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔مرحوم جنگ گروپ کے چیئرمین جاوید رحمن، جواد اشرف ڈار اور نیئر ضیاء چودھری کے سسر سابق ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر مسعود بھٹی، ابراز مسعود جان ایڈووکیٹ اور طاہر مسعود جان کے والد تھے۔