عمران خان قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتےکاؤنٹی ریکارڈ نہیں ہے تو بنک ریکارڈ سامنے لائیں، ترجمان حکومت پنجاب

July 24, 2017

لاہور(خصوصی نمائندہ)حکومت پنجاب کے ترجمان ملک محمد احمد خاں نے کہاکہ عمران خان باربار جھوٹ بول کر قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے،اگر کاؤنٹی بیس سال پرانا ریکارڈ نہیں رکھتی تو بنک ریکارڈ قوم کے سامنے لائیں - ا حتساب کا وقت ہے عمران خان بہانے بنا کر چھپ نہیں سکتے - ملک محمد احمد خاں نے کہاکہ عمران خان دوسروں کے لئے احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں تو خود کیوں چھپ رہے ہیں - قوم جانتی ہیں کہ عمران خان کے پاس منی ٹریل کا کوئی ریکارڈ نہیں۔