ایران نے 174 پاکستانی لیویز حکام کے حوالے کردیئے

July 24, 2017

ایران سے 174 پاکستانیوں کو گرفتار کرکے سرحدی شہر تفتان میں لیویز حکام کے حوالے کردیا گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق گرفتار افراد غیر قانونی طور پر بغیر متعلقہ اور سفری دستاویز براستہ ایران یورپ جانا چاہتے تھے۔

گرفتار افراد میں سے بیشتر کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے، جن سے تفتیش کی جاری ہے۔