د س ارب روپے سے زائد مالیت کی قیمتی اراضی واگزار کرائیں گے، ناصر عباس

July 25, 2017

کراچی(رپورٹ/آغاخالد)کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ناصر عباس نے کہا ہےکہ کے ایم سی سے علیحدگی کے بعد ان کی سب سے بڑی کامیابی بڑے پیمانے پر جاری لینڈ گریبنگ روکنا اور دس ارب روپے سے زائد مالیت کی قیمتی ادارے کی زمینیںو اگزار کروانا ہے۔گزشتہ روز اپنے دفتر میںنمائندے سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے ڈی اے نے تھوڑے ہی عرصے میںاپنی اتھارٹی منوائی ہے اور کے ڈی اےکے علاقوں میںترقیاتی کام کرواکر اپنے کلائنٹس کا اعتماد حاصل کیا ہے خصوصاً گلستان جوہر کے بلاک 06میںبااثر قبضہ گیروں سے تیس سال پہلے الاٹ کئے گئے پلاٹ خالی کرواکر 90فیصد الاٹیز کو قبضہ دیدیا گیا ہے اور وہاں تعمیرات بھی شروع ہوچکی ہیں اس کے علاوہ نارتھ ناظم آباد ، گلشن اقبال ، کرکٹ اسٹیڈیم اور فٹ بال اسٹیڈیم کو بحال کیا گیا جبکہ جوہر میں کھیلوںکے گرائونڈ کی تعمیر کیلئے کام جاری ہے ۔