ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی میں دوریاں بڑھ گئیں

July 26, 2017

ایم کیوایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی میں دوریاں مزید بڑھ گئیں ہیں، فاروق ستار کی جماعت نے مصطفیٰ کمال کی تنقید کابھرپور دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا،جس میں پی ایس پی کے الزامات کو نظرانداز کرنے کے بجائے جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔

ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ رابطہ کمیٹی نے اتفاق کیا کہ مصطفیٰ کمال کی تازہ بیان بازی کے بعد اب ہر الزام کا تمام فورمز پر ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا۔

اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ جو پی ایس پی سے متحدہ پاکستان میں آنا چاہے اس کے لیے دروازے کھلے ہیں، لیکن شمولیت کے لیے کسی کی منت سماجت نہیں کی جائیگی ۔

مصطفیٰ کمال نے اپنے بیان میں ایم کیوایم پاکستان کو بانی ایم کیوایم کا سیاسی ونگ کہا ہے۔