سندھ و بلوچستان میں بارش،موسم خوشگوار،بجلی بند

July 26, 2017

سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں سے موسم خوشگوار ہوگیا،پانی کے برستے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

سکھر ،لاڑکانہ ،میرپورخاص،سانگھڑ،خیرپور،جیکب آباد،شکارپور سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں شام گئےبار ش ہوئی۔

بلوچستان کےعلاقوں نصیر آباد، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، ڈیرہ مراد جمالی ،سوئی کےعلاوہ خیبرپختونخوا کے بھی مختلف شہروں میں ہونےوالی بارش سےگرمی کا زور ٹوٹ گیا۔