آئن سٹائین جیسی ذہانت نہ سہی ، آئن سٹائین جیسے بال تو ہیں

July 27, 2017

یوں تو البرٹ آئن سٹائین جیسی ذہانت بہت کم افراد میں پائی جاتی ہے لیکن جناب آئن سٹائین جیسے بال بھی بندے کو مشہور بنا دیتے ہیں۔

یقین نہیں تو اس بچی کو ہی دیکھ لیں جو بے شک البرٹ آئن سٹائین جیسی ذہانت نہیں رکھتی لیکن ننھی پری کے آئن سٹائین جیسے بال لوگوں کے توجہ کا مرکز بن گئے ہیں ۔

جی ہاں، آسٹریلوی شہر میلبورن سے تعلق رکھنے والے 7سالہشیلہامی بچی کے بالوں کی ساخت بیحد سخت ہے جسکی وجہ سے بال کھڑے رہتے ہیں اور جنہیں بنانے میں بہت وقت لگ جاتا ہے۔

شیلہ نامی بچی کے والدین کا کہنا ہے بالوں کی ایسی ساخت کا ہونا ایک بیماری ہے جسے ہیئر سائنڈروم کہا جاتا ہے جبکہ بچی کے بال دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے اور اس توجہ پر شیلہ اور اُسکے والدین بہت خوش ہیں۔