عمران خان کا دورہ پاکپتن‘بابافرید گنج شکرؒکے مزارپر حاضری

August 03, 2017

پاکپتن(نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان گزشتہ رات اچانک پاکپتن پہنچ گئے‘ انہوں نے اپنی روحانی پیشوا بیگم خاور فرید مانیکا کے گھر قیام کیا اووہاں پر کھانا تناول کیا‘ ان کی چائے سے تواضع بھی کی گئی ‘عمران خان نے درگاہ بابافریدگنج شکرؒ پرحاضری دی اور مزار کانوری دروازہ بند کرکے دیر تک مزار میں رہے‘ خاور فرید مانیکا بھی ان کے ہمراہ تھے‘ عمران خان نے دربار موج دریاؒ میں بھی حاضری دی اس موقع پرپی ٹی آئی کاکوئی عہدیدار موجود نہیں تھا ‘شہریوں اور کارکنوں کی کثیر تعداد دربار بابافریدؒ میں پہنچ گئی اورانہوں نے گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے۔