ن لیگ برطانیہ کے سابق صدر ملک شیرافضل ڈنماک میں لٹ گئے

August 16, 2017

مانچسٹر(اے اے جی) مانچسٹر کے بزنس مین اور مسلم لیگ ن برطانیہ کے سابق صدر ملک شیر افضل اعوان ڈنماک میں لٹ گئے۔ بزنس کی غرض سے ایک لاکھ43ہزار ڈنماک کرنسی نوٹ انہوں نے جیکٹ میں رکھے تھے اور ایک فائیو سٹار ہوٹل میں ناشتہ کرنے گئے تھے کہ کسی نوسرباز نے ان کی جیب سے وہ رقم نکال لی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے ایک سفید فام یورپی کو رقم نکالتے دیکھا مگر وہ فرار ہوچکا تھا۔ ملک شیرافضل پوری کوشش کے باوجود رقم حاصل نہ کرسکے۔ ڈینش پولیس کا کہنا تھا کہ نقد رقم کے چور کو گرفتار کرنا بہت ہی محال ہے۔