چوہدری مطلوب غریب پرور انسان تھے، اللہ دتہ چوہدری

August 16, 2017

کوونٹری (پ ر) یونین کونسل فیض پور آزاد کشمیر کے علاقہ تنگدیو کی ہر دلعزیز شخصیت چوہدری محمد مطلوب کی اچانک وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اللہ دتہ چوہدری نے کہا کہ مرحوم نیک سیرت، خوش اخلاق، شیریں زبان، غریب پرور انسان تھے، لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہوکر مرحوم اطمینان قلب حاصل کرتے، ان کے اعلیٰ اخلاق کا ہر کوئی معترف تھا، مرحوم فلاحی عامہ کے کاموں میں بھرپور حصہ لیتے تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے، دیگر تعزیت کرنے والوں میں چوہدری منظور حسین، عباس صادق، چوہدری خلیق الزمان ایڈووکیٹ، حافظ محمد ظہیر احمد نقشبندی، پیر دلدار علی، سجادہ نشین دربار عالیہ دیوان حضوری، دلنواز راجہ، جاوید حنیف، بشارت رسول، سابق کونسلر چوہدری اعظم، شفیق الرحمن، چوہدری علی شان، حاجی مقبول، چوہدری ذوالفقار علی قاسم مجید، دلیل یعقوب، نذیر بدال، بشارت علی، حاجی احمد حسین شمریز، حنیف نثار، عبداللہ محمد، عاشق عزیز، چوہدری حاجی الطاف، ظفر بٹالوی، صاحبزادہ حسن جمشید، پروفیسر چوہدری بشیر، پروفیسر محمد اکرم، حاجی عبدالعزیز، یاسین نمبردار، حاجی کرامت، حاجی سوار خان، جہانگیر بدر، محمد اعظم، ڈاکٹر یونس، فرید احمد، خواجہ اسماعیل، گل بہار مغل، محمد تاج مغل، صوفی محمد عاشق، کونسلر چوہدری خادم حسین، حاجی ریاض حسین، چوہدری آمین، عبدالمجید، لالہ اعظم مندری، حاجی یوسف، حافظ قاری محمد خورشید، چوہدری امجد محمود، خالق حمزہ، عباس کاظم، شہزاد محمود صادق، زاہد حنیف و دیگر شامل تھے، مرحوم کی نماز جنازہ میں زندگی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، مرحوم کو تنگدیو کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔