حیدرآباد:بیگم کلثوم نواز شریف کیخلاف 17 سال پرانا مقدمہ سامنے آگیا

August 16, 2017

حیدرآباد(رپورٹ/ حامد شیخ )سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ اور لاہور کے این اے 120 سے امیدوار بیگم کلثوم نواز کے خلاف درج سترہ سال پرانا مقدمہ سامنے آگیا ۔

9 مارچ 2000 کو سول لائن میں جلسہ منعقد کیا گیا مقدمے میں موجودہ صدر مملکت ممنون حسین ،شاہ محمد شاہ، بیگم تہمینہ دولتانہ ،امداد چانڈیو ، افضل گجر،کیپٹن ریٹائرڈ حلیم صدیقی، اسماعیل راہو بیگم عشرت اشرف سمیت 19 رہنمائوں کے خلاف فوج کے خلاف تقریر کرنے اورعوام کو بغاوت پر اکسانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا ،کسی بھی رہنما نے ضمانت نہیں کرائی، ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ مقدمہ کا چالان پیش ہوا ہے یا نہیں کچھ علم نہیں ہے ریکارڈ کو تلاش کیا جارہا ہے ۔

پولیس کے مطابق کینٹ تھانے میں مسلم لیگ ن کی سینٹرراحیلہ مگسی کی والد مسلم لیگی رہنما اللہ بخش مگسی کی جانب سے جنرل مشرف کی جانب سے نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹننے کے بعد 9 مارچ 2000 کو سول لائن میں جلسہ منعقد کیا گیا تھا جس میں جنرل پرویز مشرف کے خلاف تقاریر کی گیئں ایف ائی ار نمبر20/2000 میں انسپیکٹر حامد علی تھیم کی مدعیت میں درج کی گئ تھی ۔ نامزد ملزم اسماعیل راہو مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی ہوئی ہے اسی طرح شاہ محمد شاہ مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر ہیں۔