کراچی میں کارروائی،سیاسی جماعت کا رکن وسیم گرفتار

August 16, 2017

کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کی اور سیاسی جماعت کا کارکن وسیم بیلجیئم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایف بی ایریا میں کارروائی کی جس کے دوران سیاسی جماعت کے کارکن وسیم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہےجبکہ ملزم پر جرائم پیشہ افراد اور سیاسی جماعت کے غیر قانونی کاموں کے لئے سہولت کاری کا بھی الزام ہے۔