امریکی باکس آفس ،’اینابیل ٹو ‘کی کھڑکی توڑ کمائی

August 16, 2017

امریکی باکس آفس پر ڈراؤنی گڑیا کی دہشت ہولی وڈ فلم’ اینا بیل ٹو‘ نے ساڑھے تین کروڑ ڈالرز کی کھڑکی توڑ کمائی کرکے تاریخی ڈرامہ فلم ڈنکرک کا سحر توڑ دیا۔

باکس آفس پر اینابیل ٹو کا پہلا نمبر۔2014میں آنے والی فلم اینابیل کا سیکوئل ہے اینابیل کری ایشن، فلم اس جمعہ کو سینماؤں میں آئی اور کھڑکی توڑ کمائی کی۔

چند ہی دنوں میں پراسرار گڑیا نے ایسا جادو چلایا کہ شائقین سحرزدہ ہوگئے۔ فلم اب تک ساڑھے تین کروڑ ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے۔دہشت ناک مناظر کے باوجود بچے بڑے اسے خوب پسند کررہے ہیں۔

رواں ہفتے دوسرے نمبر پر رہی کئی ہفتوں سے باکس آفس پر راج کرنے والی فلم ڈنکرک۔ فلم نے مزید سمیٹے سوا کروڑ ڈالرز ۔

تیسری پوزیشن پر ننھی منی گلہریاں اور ان کے دوست ہیں جنہوں نے سفاک میئر سے اپنے آشیانے یعنی پارک کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔

فلم نے کیا لگ بھگ نوے لاکھ ڈالرز تک کا بزنس جبکہ رواں ہفتے ٹاپ فائیو میں چوتھے پر دی ڈارک ٹاور اور پانچویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہی دی ایموجی مووی۔