جنوبی افریقہ ، سفاری پارک میں غصیلے شیر کا سیاح کی جیپ پر حملہ

August 16, 2017

جنگل کے بادشاہ شیر کے غصے سے تو سب ہی ڈرتے ہیں جو اپنی ایک دھاڑسے اچھے اچھوں کو خوفزدہ کر دیتا ہے۔

جنوبی افریقہ کے سفاری پارک میں اسی بادشاہ نے اپنا غصہ سیاحوں پر کچھ یوں نکالا کہ اُنکی جیپ پر حملہ کر ڈالا۔

یہ خوفناک واقعہ جنوبی افریقہ کے سفاری پارک میں پیش آیا جب سیاحوں کی جیپ پر غصیلے شیر نے حملہ کردیا اور جیپ کے اوپر چڑھنے کی کوشش میں نہ صرف جیپ کا خوب پیچھا کیا بلکہ ٹکریں مارتے ہوئے جیپ پر لگے ٹائر کو اپنے دانتوں میں دبوچ کر لٹک گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں ڈرائیور نے ہمت دکھائی اور گاڑی چلاتارہا جسکے باعث شیر تھک ہار کر جیپ سے اُتر گیااور سیاح بالکل محفوظ رہے تاہم اس حملے سے بیحد خوفزدہ ہوگئے۔