سیٹھ پرویز برمنگھم، راجہ طارق بریڈفورڈ پی ایس پی کے نائب صدر نامزد

August 17, 2017

لندن (پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری الطاف شاہد نے سیٹھ پرویز کو برمنگھم کا سینئر نائب صدر اور راجہ طارق کو پاک سرزمین پارٹی بریڈفورڈ کا سینئر نائب صدر نامزد کردیا ہے۔ اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر اور میڈیا کوآرڈینیٹر غلام نبی عامر نے کہا کہ سیٹھ پرویز اور راجہ طارق دونوں بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں اور ان دونوں رہنمائوں کے آنے سے پاک سرزمین پارٹی بریڈفورڈ اور برمنگھم کی مضبوط جماعت بن کر ابھرے گی اور تمام پاکستانیوں اور کشمیریوں میں اتحاد اور بھائی چارے کی فضا قائم کرتے ہوئے کمیونٹی کی بھرپور خدمت کرے گی۔