دنیا …

August 17, 2017

ایک دن میں دوسری دنیا میں جا پہنچا۔
میرا خیال تھا کہ دوسری دنیا بھی پہلی دنیا کی طرح ہوگی۔
لیکن وہ کافی مختلف تھی۔
کون اصلی ہے کون نقلی، یہ جاننا مشکل تھا۔
بہت سے روبوٹ انسانی شکل میں موجود تھے۔
بہت سے مرد خواتین کے ماسک پہن کر گھوم رہے تھے۔
ہر شخص کچھ نہ کچھ بول رہا تھا۔
بیش تر لوگ سیاسی بحث کر رہے تھے۔
کچھ لوگ مذہبی مناظروں میں الجھے ہوئے تھے۔
کئی بد زبان بلا وجہ چوک پر گالیاں بک رہے تھے۔
میں بد مزہ ہو کر سوشل میڈیا سے لاگ آف ہو گیا۔