پولیس کے مختلف کیڈرز کی علیحدہ سینارٹی لسٹیں مرتب نہ کی جاسکیں، حق دار افسران ترقی سے محروم

August 17, 2017

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان پولیس کیپروموشن سینارٹی لسٹیں جاری نہ ہونے سے مستحق افسران کی حق تلفی ہورہی ہے اور عدالت عظمٰی کے احکامات پر بھی تاحال کوئی عمل درآمد نہیں ہوا ہے واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کرمنل اوریجنل پٹیشن 89/2011 کے تحت ملک بھر میں تمام آؤٹ ٹرن پروموشن کو غیر قانونی قراردیاتھا اور اس فیصلے پر جزوی طور پر عملدرآمد کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان نے تمام آؤٹ آف ٹرن پروموشن جوالائی 2016ءمیں کینسل کردی اور فوراََ کمانڈنٹ بی سی کی قیادت میں ایک ری ویو کمیٹی بنائی تھی کہ وہ تمام متاثرہ افراد کی سنیارٹی ری فکس کرکے فریش سنیارٹی لسٹس جاری کریں لیکن ایک سال گزر جانے کے باوجود یہ معاملہ التواءکا شکار ہے جس کی وجہ سے مستحق افسران کی حق تلفی ہورہی ہے اسی طرح عدالت عظمیٰ کے 2016ءکے ایک فیصلہ کے مطابق پولیس میں پراسکیوشن برانچ ،بی سی ،ٹیلی کمیونیکشن وغیرہ کو جنرل کیڈر سے علیحدہ کیڈر قرار دیاگیا اور یہ حکم دیاگیاکہ ہر کیڈر کی اپنی سنیارٹی لیسٹ ‘سروس اسٹرکچر بنایاجائے تاکہ ہر کیڈر کے آفیسران کی پروموشن ان کیاپنیم خصوص سیٹوں پر ہوسکے اور اسی ضمن میں بلوچستان ہائی کورٹ نے بھی آئی جی بلوچستان کو حکم دیاہواہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق سنیارٹی لسٹ جاری کی جائیں اور ڈی پی سی کو ان آفیسران کے نام بجھوائے جائیں جو ان فیصلوں کی زد میں نہ آئے ہوں مگر ابھی تک نہ تو بی سی آفیسران اور ن ہی پی ڈی ایس پیز کی علیحدہ سینارٹی لسٹیںبن سکی ہیں اور وہ بدستور جنرل کیڈر کے ڈی ایس پیز کی سنیارٹی لسٹ میں موجود ہیں جو سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔