خطروں کے کھلاڑیوں کا اسکائی ڈائیونگ کا مظاہرہ

August 17, 2017

خطروں سے کھیلنا یوں تو ایڈونچر کے شوقین افراد کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے لیکن کچھ سرے پھرے اپنا شوق اس انداز میں پورا کرتے ہیں کہ دیکھنے والا بھی حیران رہ جائیں اور تعریف کئے بنا رہ نہ سکیں۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے ان جانبازوں کا شمار بھی ایسے ہی خطروں کے کھلاڑیوں میں کیا جا سکتا ہے جو آسمان کی بلندیوں سے نہ صرف اسکائی ڈائیونگ کر رہے ہیں بلکہ کائیکنگ کا شوق بھی پورا کر رہے ہیں۔

جانبازوں نے سیکڑوں فٹ بلندی پر جہاز سے چھلانگ لگاتے ہوئے دریا میں کودکر نہ صرف اسکائی ڈائیونگ کاشوق پوراکیا بلکہ 60فٹ بلند آبشار سے کائیکنگ کا شاندار مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا۔