ملالہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کریں گی

August 17, 2017

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اب آکسفورڈ یونی ورسٹی میں فلسفہ، سیاسیات اور معاشیات کی تعلیم حاصل کریں گی۔

ملالہ یوسف زئی نے سوشل میڈیاپرآکسفورڈیونی ورسٹی میں داخلے کااعلان کرتےہوئے دلی جذبات کا اظہارکیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ آکسفورڈ جانے کےلیے نہایت پرجوش ہیں، اے لیول بہت سال رہا، تمام طلبانے بہت محنت کی۔

ملالہ نے تما م طلبا کی آئندہ زندگی کےلئے نیک تمناوں کا بھی اظہارکیاہے۔

برطانوی میڈیاکا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی نے دنیا کے اہم رہنماؤں کی طرح اعلیٰ تعلیم کے لیے فلسفہ، سیاسیات اور معاشیات کے مضامین منتخب کئے ہیں۔