رینکنگ اسنوکر،محمد سجادسہیل شہزاد کو شکست

August 18, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) این بی پی رینکنگاسنوکر چیمپئن شپ کے تیسرے رائونڈ میں آغا بلال نے محمد سجاد ، محمد اشتیاق نے محمد نسیم اختر، اسجد اقبال نے عامر سہیل ، مبشر رضا نے شاہد شفیق، خرم آغا نے منور خالق ، حارث طاہر نے عبد الستار ، نادر نے محمد ماجد علی، شاہ خان نے عمران شہزاد، شاہد آفتاب نے سلطان محمد ، محمد اعجاز نے محمد ثاقب ، عبد السمیع نے سہیل شہزاد ، آکاش رفیق نے عمر فاروق، آصف توبہ نے محمد احسن جاوید ، ذوالفقار قادر نے شہرام چنگیزی اور محمد فیضان نے شائق محمد مدثر کو شکست دے دی۔