امیک گل کی بنگلہ دیشی اسپن کوچ بننے سے معذرت

August 18, 2017

ڈھاکا ( جنگ نیوز) سابق آسٹریلین ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ میک گل نے بنگلہ دیشی اسپن بولنگ کوچ بننے سے معذرت کرلی ہے۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورے سے پہلے بنگلہ دیش کی ٹیم ان کی خدمات حاصل کرنا چاہتی تھی لیکن سابق کینگرو لیگ اسپنر نے ذاتی وجوہ کی بنا پر یہ پیشکش ٹھکرادی ۔

میک گل نے آسٹریلیا کی جانب سے 44 ٹیسٹ میچوں میں 208 وکٹ لئے ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نظام الدین چودھری نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم اپنے دوسرے اور تیسرے آپشن پر غور کریں گے۔