وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سر کاری اشتہارات میں اپنی تصویر لگانے سے منع کر دیا

August 18, 2017

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سرکاری، اشتہارات میں اپنی تصویر شائع کرنے سے منع کر دیا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے ڈی جی ناصر جمال نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کولکھے گئے خط میں ہدایت کی ہے وزیراعظم ہدایت پر عمل کرتے ہوئے میڈیامہم اشتہارات اور سپلیمنٹ میں وزیراعظم کی تصویر شائع نہ کریں۔