برطانوی منچلے کی فٹبال سے کرتب بازی

August 18, 2017

یوں تو آپ نے کئی کھلاڑیوں کوفٹبال کھیلتے اور گول کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن فٹبال سے کرتب بازی کا ایسا انداز شاید ہی کبھی دیکھا ہو۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس برطانوی منچلے کی مہارت کی داد دینے پڑے گی جو فٹ بال سے کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

برطانوی کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے کئی فٹ دور کھڑے ہوکر فٹ بال کا ایسا نشانہ لگایا کہ بال سیدھی ڈسٹ بن کے اندر جا گری ۔

اسی دوران منچلے نے ماہرانہ انداز میں فٹ بال سے باسکٹ بال کھیلنے کا شوق پورا کرتے ہوئے پیروں سے بال باسکٹ کرکے نہ صرف اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا بلکہ دیکھنے والوں کی بھی خوب داد سمیٹی۔