یوٹیوب کا امریکا کے 14 شہروں میں ٹی وی سروس کا آغاز

August 18, 2017

دنیا کی سب بڑی ویڈیو شیئرنگ امریکی ادارے یوٹیوب نے امریکا کے 14 شہروں میں اپنی ٹی وی سروسز کا آغاز کر دیا ہے۔

اب اس سہولت سے امریکا کی 50 فیصد آبادی ٹی وی سروس استعمال کرسکے گی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئندہ ہفتہ تک 17 ممالک میں میں اسکا آغاز کر دیا جائے گا۔

اس سے قبل یوٹیوب ٹی وی امریکا کے 5 بڑے شہروں نیویارک ، لاس اینجلس ، سان فرانسسکو ، شکاگو، اور فلاڈیلفیا میں دیکھا جاسکتا تھا۔واضح رہے کہ یوٹیوب ٹی وی ماہانہ 35 ڈالر میں سروس فراہم کرتا ہے۔