کافی پینے کے لیے کافی سے بنے کپ

August 19, 2017

کافی پینے کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ اب آپ کافی ہی سے تیار کردہ کپس میں کافی پی سکیں گے۔کافی دنیا میں سب سے زیادہ پیا جانے والا اور پسندیدہ مشروب ہے اور روزانہ کروڑوں کپ کافی پی جاتی ہے۔

اس پھوک کی شکل میں کتنا کچرا جمع ہوجاتا ہوگا اور یہ کچرا جاتا کہاں ہیں۔جرمن ڈیزائنر جولین لیسنجر نے اس بات کو سوچتے ہوئے کافی کے پھوک کو کار آمد بنانے کا فیصلہ کیا اور ایک کمپنی نے کافی کے کچرے سے کپ اور پِرچ تیارکر لیے۔

کمپنی کے تیار کردہ کافی کے منفرد کپ پرچ یورپی عوام میں بے حد مقبول ہو رہے ہیںجبکہ پھوک میں کافی کو بہت دیر تک گرم رکھنے کی صلاحیت بھی موجودہ ہے۔