سپریم کورٹ، پاناما کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نظر ثانی کی درخواستوں پر نمبر لگ گئے

August 20, 2017

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے پاناما پیپرز لیکس کیس میں جاری کئے گئے فیصلہ کے خلاف سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے دائر کی گئی نظر ثانی کی درخواستوں پر نمبر لگا دیئے ہیں۔

سپریم کورٹ کے ذرائع کے مطابق متعلقہ آفس نے درخواست گزار میاں نواز شریف کی جانب سے دائر کی گئی نظر ثانی کی درخواستوں پر 297/17۔298/17 اور 299/17 نمبر لگا دیئے ہیں۔