پرویز رشید نے اپنے نام سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ جعلی قرار دیدیا

August 20, 2017

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب اکاؤنٹ جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹویٹر اور فیس بک اکاؤنٹ استعمال نہیں کرتا۔ جس کسی نے بھی میرے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنائےوہ برائے مہربانی بند کر دیں۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر پرویز رشید نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب اکاؤنٹ کو یہ کہہ کر جعلی قرار دیا کہ وہ سوشل میڈیا نہیں کرتے۔