اسحق ڈار آج پاناما کیس فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کریں گے

August 21, 2017

اسلام آباد (جنگ نیوز) وزیر خزانہ اسحق ڈار آج (پیر) پاناما کیس فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کرینگے، یہ درخواست انکے وکیل ڈاکٹر طارق حسن آج سپریم کورٹ میں دائر کرینگے،اس حوالے سے اسحق ڈار نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔