غیر قانونی طورپر ایران جانے والے 140 پاکستانی گرفتار

August 21, 2017

کوئٹہ (این این آئی )غیر قانونی طورپر ایران جانے والے پاکستانی گرفتار تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز 140پاکستانی جو ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے دالبندین میں پاک ایران بارڈر پرایرانی سیکورٹی فورس نے انکو گرفتار کرکے مقامی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا گرفتا ر ہونیوالے افراد کا تعلق پاکستان کے مختلف علاقوں سے بتایاجاتا ہے مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے ۔