سینیٹ :معلومات تک رسائی کا بل متفقہ طور پرمنظور

August 22, 2017

سینیٹ نے معلومات تک رسائی کا بل متفقہ طور پرمنظور کر لیا۔

بل کے مطابق معلومات کی فراہمی کی کسی درخواست پر انکار نہیں کیا جاسکے گا، ہرادارہ 6 ماہ میں پرنسپل افسر تعینات کرےگا۔

بل میں کہا گیا ہے کہ بینکوں، کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کے اکاؤنٹس ریکارڈ سمیت دفاعی فورسز، تنصیبات اور قومی سلامتی کے حوالے سے معلومات تک رسائی نہیں ہوگی۔

معلومات تک رسائی میں رکاوٹ ڈالنے اور ریکارڈ تلف کرنے پر 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا جبکہ دانستہ ریکارڈ تباہ کرنے پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ یا 2 سال تک قید کی سزا ہوگی۔