خیرپور ینگسٹرز انجنیئر گرو پ کے تحت نوجوان انجنیئرز کا میلہ

August 23, 2017

خیرپور(بیورو رپورٹ) خیرپور ینگسٹرز انجینئر گروپ کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو انجینئرنگ کیمپس میں نوجوان انجینئرز کا میلہ منعقد ہوا جس کا اہتمامگر وپ کے رہنماؤں شعیب احمد دایو اور شاکر علی سومرو نے کیا۔ میلے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو انجینئرنگ کیمپس کے تمام شعبوں کے سیکڑوں طلبہ و طالبات نے شرکت کی، میلے کی تقریب میں کئی قراردادیں منظور کی گئیںجن میں ملک کی تمام انجینئرنگ یونیورسٹیوں کا جدید ترین نصاب بنانے ،تمام انجینئرنگ شعبوں میں لائبریریاں قائم کرنے ،انجینئرنگ اداروں میں بین الاقوامی معیارکی پڑھائیکے انتظامات کرنے، انجینئرنگ کی ڈگریاں حاصل کرنے والے تمام انجینئرز کو فوری سرکاری نوکریاں دینے ،طلبہ و طالبات کا سیاست سے توجہ ہٹانے کی حکمت عملی تیار کرنے اورتعلیمی اداروں سے منفی سیاست کا خاتمہ کرنے سمیت کئی قراردادیں منظور کر لی گئیں۔

شاکر علی سومرو اور شعیب احمددایو نے میلہ تقریب سےخطاب کر تے ہوئے کہاکہ وقت کی ضرور ت کے تحت انہوں نے ینگسٹرز انجینئر گر وپ بنایا ہے وہ انجینئرنگ یونیورسٹیوںاور انجینئرنگ کالجوں کے مسائل حل کرنے کیلئے میدان میں آئے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تعلیمی اداروں میں امن قائم ہوطلبہ سیاست کی بجائے تعلیم کی طرف توجہ دیں اور اپنے مستقبل کو سنہرا بنائیں۔