کراچی: موٹر سائیکل چھیننے میں مزاحمت پر نوجوان کی جان چلی گئی

August 23, 2017

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں قابو میں نہیں آرہی ہیں، ایسی ہی ایک اور واردات میں ایک نوجوان نے اپنی جان کی بازی ہار دی۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 5میں ڈکیتی میں مزاحمت پر 22 سال کےنوجوان کی جان چلی گئی۔

ایس پی لیاقت آبادثاقب ابراہیم کے مطابق ملزمان نےحمزہ نامی 22سالہ نوجوان سےموٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی،جس کے موٹرسائیکل نہ دینے پر ملزمان نے حمزہ پر گولی چلا دی۔


ڈاکوؤں کی گولی لگنے سے زخمی ہونے والا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔