ورلڈ الیون کے سیموئیل بدری لاہور پہنچ گئے

September 12, 2017

ورلڈ الیون کے چودویں کھلاڑی سیموئیل بدری بھی لاہور پہنچ گئے۔

ورلڈ الیون کے کھلاڑی سیموئیل بدری غیر ملکی پرواز کے ذریعے لاہور ائیرپورٹ پہنچے۔ ائیرپورٹ پر پی سی بی حکام کے آفیشلز نے سیموئیل بدری کا استقبال کیا۔

سیموئیل بدری کو سخت سیکورٹی کے حصار میں مال روڈ پر واقع ایک نجی ہوٹل پہنچا دیا گیا۔

اس سے قبل ورلڈ الیون کے 13 کھلاڑی گزشتہ رات ہی لاہور پہنچ چکے ہیں۔