شام میں فضائی حملہ، 19شہری ہلاک

September 12, 2017

شام کے صوبے دیرالزور میں ہونے والے ایک فضائی حملے میں کم از کم 19شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

شام کے حالات پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق یہ فضائی حملے ممکنہ طور پر روسی طیاروں نے کیے ہیں۔

اس علاقے میں گزشتہ دو روز سے سرکاری فورسز شدید حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایک روز پہلے روسی بمباری کی ہی وجہ سے دریائے فرات میں ایک کشتی پر سوار 34افراد مارے گئے تھے۔