شام کی صورتحال، روس و امریکا کااجلاس اردن میں منعقدہو گا

September 12, 2017

شام کی صورتحال پردو بڑی عالمی طاقتوں روس اور امریکا نے اردن کے ساتھ ملکر اجلاس منعقد کیا جائے گا، اجلاس میں نصیب کی سرحدی گزر گاہ کو کھولنے اور درعا، دمشق بیروت راستہ پھر سے فعّال بنانے پر بات چیت ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق شام کے معاملات پر روس ، امریکا اور اردن کا اجلاس اس ماہ کے تیسرے ہفتے میں منعقد ہوگا، امریکی ٹی وی کے مطابق رواں ماہ 25 سے 27 تاریخ تک اردن کے صدر مقام امان میں روس ، امریکا اور اردن کا اجلاس منعقد ہوگا تا کہ رواں ماہ کے اواخر تک نصیب کی سرحدی گزر گاہ کو کھولا جائے۔

اس سرحدی گزرگاہ کو کھولنے کا مقصد درعا دمشق اور بیروت راستہ کو پھر سے فعّال بنانا ہے۔رپورٹ کے مطابق روس درعا میں جنگ بندی کی توسیع کے لیے کوشاں ہے جہاں وہ دیہی علاقے میں جیشِ حْر کو داعش اور النصرہ محاذ کے خلاف لڑنے کے لیے فضائی تحفظ فراہم کر رہا ہے۔