امریکا میں درخت اچانک گاڑیوں پر آگِرا

September 13, 2017

امریکا میں طوفان کی تباہ کاریوں نے نہ صرف بڑے علاقے کو متاثر کیا ہے بلکہ مختلف واقعات نے لوگوں کو بھی خوفزدہ کر دیا ہے ۔

گزشتہ روز جارجیا میں بھی ایک ایسا ہی حادثہ رونما ہوا جب بلند درخت اچانک سے سڑک پر چلتے گاڑیوں پر آِگِرا۔

بارش اور طوفان میں کار کے ڈیش کیم سے ریکارڈ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک درخت عین اس وقت ٹوٹ کر نیچے سڑک پر گِرا جب ٹریفک سڑک پر تیزی سے رواں دواں تھی ۔

تیز رفتار کی بوعث ایک کار درخت سے ٹکرا گئی جبکہ دوسری کار نے بر وقت بریک لگا لی۔