سوئٹزر لینڈ میں برقعے پر پابندی کیلئے دستخطی مہم مکمل

September 14, 2017

سوئٹزرلینڈ میں برقعے پر پابندی کیلئے مارچ 2016 سے شروع کی جانے والی دستخطی مہم مکمل ہوگئی ہے،جس کے بعد اب ریفرنڈم ہوسکے گا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ووب مین نامی شخص اس مہم کی سرپرستی کررہا تھا اور یہ مہم مقررہ وقت سے 2 روز قبل ہی مکمل ہوچکی ہے۔

سوئس حکام کاکہنا ہے کہ اب ان دستخطوں کو چیک کیا جائے گا کہ آیا یہ دستخط اصل ہیہیں، ایک لاکھ دستخطی مہم کے مکمل ہونے پر پھر ریفرنڈم کرایا جائے گا او ر لوگوں کی برقعے پر پابندی سے متعلق رائے شماری ہوگی ۔