نیازی صاحب کے مائنڈ سیٹ کا پتا چل گیا ، عائشہ گلالئی

September 16, 2017

پی ٹی آئی کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ نیازی صاحب کے مائنڈ سیٹ کا پتا چل گیا ہے۔ اُن کے کہنے پر میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے اور مجھ پر کیچڑ اچھالا جا رہا ہے ۔

عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کرپٹ لوگوں کو آگے لاکرملک کوکرپشن سے پاک نہیں بناسکتی ۔

انہوںنے کہا کہ نیب کو اُن کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے ، وہ عوام کی عدالت میں سرخرو ہوکر کھڑی ہیں،تحریک انصاف کسی کی جاگیر نہیں ، یہ ہماری اپنی پارٹی ہے۔

عائشہ گلالئی کا مزید کہنا تھا کہ2 روز میں وہ پریس کانفرنس کرکے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گی ۔