فی تولہ سونے کی قیمت سو روپے کم

September 16, 2017

سونے کی قیمت کل سو روپے بڑھی تھی اور آج سو روپے کم ہوگئی، ملک میں فی تولہ سونا 52 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی کے مطابق ملک ٘میں 10گرام سونا 86 روپے سستا ہو کر 44914 روپے کا ہوگیا۔

ہفتے کے دوران سونے کی 10گرام قیمت 600 روپے جبکہ تولہ قیمت 700 روپے کم ہوئی۔

اس دوران عالمی مارکیٹ میں سونے کی اونس قیمت 27 ڈالر کم ہو کر 1320 ڈالر اونس ہو گئی۔