ڈرہم: میچ کے دوران کرکٹ اسٹینڈ گرگیا،متعدد تماشائی زخمی

September 17, 2017

برطانوی شہر ڈرہم میں میچ کے دوران کرکٹ اسٹینڈ گرنے سے متعدد تماشائی زخمی ہوگئے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ڈرہم میں برطانیہ اور ویسٹ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کا میچ جاری تھا کہ اس دوران کرکٹ اسٹینڈ کا ایک حصہ گرگیا،جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3تماشائی زخمی ہوگئے ۔

حادثے کے فوری بعد اسٹینڈ کو مکمل طور پر تماشائیوں سے خالی کرلیا گیا ۔