پرندوں کا تصویری مقابلہ میکسیکو کے فوٹوگرافر کے نام

September 18, 2017

دنیا بھر ہر سال میں فوٹوگرافی اور فوٹوگرافر کی حوصلہ افزائی کے لئے برطانوی ادارے برٹش ٹرسٹ آرنیتھولوجی کی جانب سے مقابلے کا انعقاد کرایا جاتا ہے اور 10 بہترین فوٹوگرافرز کو انعامات سے بھی نوازا جاتا ہے۔

برڈز فوٹوگرافر مقابلے میں سال 2017 کے لئے دنیا بھر سے بھیجی گئی سیکڑوں تصاویر میں سے 45 کو بہترین قرار دیا گیا ہے۔

میکسیکو سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر پریٹو روجرس کی تصویر کو بہترین تصویر قرار دیا گیا۔

انہیں 5 ہزار پاؤنڈ انعامی رقم بھی دی گئی جبکہ دیگر امیدواروں کو بھی کیش ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پریٹو روجرس کی تصویر میںبگلے کو اپنے بچے کو دانا کھلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔