کامیڈی سے بھرپور فلم ڈاؤن سائزنگ کا پہلا انٹرنیشنل ٹریلر

September 18, 2017

سائنس فکشن فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور ڈرامہ فلم ڈاؤن سائزنگ کا پہلا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ایلکژینڈر پین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی میں ایک معاشرتی طنزکی گئی ہے جس میں ایک جوڑا یہ خیال کرتا ہے کہ وہ اپنا قد گھٹا کربہتر زندگی گزار سکتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں میٹ ڈیمون،کرسٹین وگ،کرسٹوفر والٹز،ایلک بیلڈون،نیل پیٹرک اور میری بیتھ مونرو کے علاوہ دیگر ااداکار شامل ہیں۔

فلم 22دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔