وزیر آباد: سیلفی بناتی لڑکیاں دریا میں جاگر یں، بچانے والا جاں بحق

September 18, 2017

وزیر آباد میں سیلفی بناتے ہوئے تین لڑکیاں دریائے چناب میں گرگئیں،کزنز کو بچانے کے لیے نوجوان نے بھی دریا میں چھلانگ لگادی،تاہم بچانے والا خود ڈوب گیا۔

ریسکیو کرکے نوجوان کی لاش نکال لی گئی جبکہ تینوں لڑکیوں کو زندہ نکال لیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق وزیرآباد ٹول پلازہ کے قریب سیلفی بناتے ہوئے تین لڑکیاں دریائے چناب میں گرگئیں۔

اپنی کزنز کو بچانے کے لیے سہیل نامی نوجوان نے بھی دریا میں چھلانگ لگا دی۔

مقامی افراد نے تینوں لڑکیوں کو زندہ نکال لیا، جبکہ ریسکیو کرکے نوجوان کی لاش نکال لی گئی۔

چاروں افراد لاہور کے رہائشی ہیں جو شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے وزیر آباد آئے ہوئے تھے۔